Digital Zalmi

Zalmi Academy · چارسدہ

زلمی کا مطلب ہے نوجوان۔
یہ اکیڈمی آپ کی ہے۔

باصلاحیت نوجوانوں کے لیے AI اور سافٹ ویئر کی مکمل مفت تعلیم — گھر کے حالات جو بھی ہوں۔ پڑھائیں گے وہ انجینئر جو روز سافٹ ویئر بناتے ہیں، اور کام ملے گا چلتے ہوئے پلیٹ فارمز پر۔

۱ — راستہ

پانچ قدم۔ ایک روپیہ بھی نہیں۔

  1. ۱

    داخلہ ٹیسٹ

    مفت اور کھلا ٹیسٹ — واٹس ایپ پر رجسٹریشن، نتیجہ پبلک پورٹل پر۔ کسی مرحلے پر کوئی فیس نہیں۔

  2. ۲

    انتخابی مرحلہ

    منتخب امیدواروں کے لیے تین ہفتے کی سخت محنت۔ سیٹ پیسوں سے نہیں، محنت سے ملتی ہے۔

  3. ۳

    کلاس

    پروگرامنگ اور AI — انہی انجینئروں سے جو ہمارے چلتے ہوئے پلیٹ فارم بناتے ہیں۔

  4. ۴

    عملی تربیت

    اصل پلیٹ فارمز پر اصل کام۔ آپ کا پورٹ فولیو کلاس ورک نہیں — چلتا ہوا سافٹ ویئر ہو گا۔

  5. ۵

    آگے کا راستہ

    ہماری اپنی ٹیمیں، دوسرے ادارے، یا اپنا سٹارٹ اپ ہمارے سٹوڈیو میں۔ سرٹیفکیٹ نہیں — راستہ۔

۲ — ہمارے وعدے

جہاں ٹریننگ کے نام پر فراڈ عام ہے، وہاں ہمارا موقف صاف ہے۔

مفت یعنی مفت

نہ رجسٹریشن فیس، نہ سیکیورٹی، نہ امتحان کی فیس، نہ سرٹیفکیٹ کی۔ ہمارے نام پر کوئی پیسے مانگے تو وہ فراڈ ہے — فوراً ہمیں بتائیں۔

میرٹ یعنی عزت

داخلہ کھلے ٹیسٹ سے، سفارش سے نہیں۔ مفت کا مطلب غیر سنجیدہ نہیں — مطلب یہ ہے کہ دروازے پر قیمت نہیں لگی۔

نتائج، قابلِ تصدیق

کتنے داخل ہوئے، کتنے فارغ التحصیل، کتنوں کو کام ملا، کتنا کماتے ہیں — سب شائع ہو گا، محتاط اندازوں کے ساتھ۔

صلاحیت ہر جگہ ہے۔ موقع ہر جگہ نہیں۔
یہاں ہے۔